وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پشاور منسوخ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

October 20, 2026 · قومی
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پشاور منسوخ

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پشاور منسوخ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا دورہ پشاور منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی دیگر مصروفیات کے باعث دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ پشاور کے دوران خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن و امان، انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جانی تھی۔

دورے کے موقع پر گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی شیڈول تھا، جس میں صوبے کو درپیش اہم مسائل اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔