پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

حکومت ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایس ایس جی سی ٹرمینل استعمال کرے تاکہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر گیس کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔عرفان کھوکھر

October 20, 2026 · قومی
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، جہاں گیس 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں اس کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی مقررہ قیمت 279 روپے فی کلو ہے، تاہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صارفین کو کہیں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

عرفان کھوکھر نے متعلقہ حکام کی جانب سے قیمتوں پر قابو نہ پانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا اس صورتحال پر خاموش ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایس ایس جی سی ٹرمینل استعمال کرے تاکہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر گیس کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔