کراچی میں اکتوبر کے دوران بھی گرمی کا راج، پارہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

بدھ اور جمعرات کو بھی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات

October 20, 2026 · قومی
کراچی میں اکتوبر کے دوران بھی گرمی کا راج، پارہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی میں اکتوبر کے دوران بھی گرمی کا راج، پارہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی: اکتوبر کا نصف سے زائد حصہ گزرنے کے باوجود شہر قائد میں گرمی کی شدت کم نہ ہو سکی۔ شمال مغرب کی جانب سے بلوچستان سے آنے والی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ آج پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرم موسم کے اثرات آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بدھ اور جمعرات کو بھی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں۔