اب مذاکرات کے بجائے عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور جماعت اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

October 20, 2026 · قومی
اب مذاکرات کے بجائے عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے،بیرسٹر گوہر

اب مذاکرات کے بجائے عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے،بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اب مذاکرات کے بجائے عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر مذاکرات ہونے تھے تو اب تک ہو چکے ہوتے۔

پشاور میں منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور جماعت اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کو غیر جمہوری اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کو عدالت میں چیلنج کیا جا چکا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت ہمیشہ دہشت گردی کو ایک ناسور قرار دیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے معاملے پر ایسا کوئی بیان نہیں دینا چاہتے جس سے صورتحال پر منفی اثر پڑے۔