خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
درخواست میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو چیلنج کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست گزار محمد یوسف جاوید ایڈووکیٹ نے 11 اکتوبر 2026 کو ہنگامی حالت کے نفاذ سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کو غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت، صدر پاکستان، گورنر خیبر پختونخوا، صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ہنگامی حالت کے نفاذ سے متعلق غیر معمولی اختیارات بھی آئین کے تابع ہیں اور ان فیصلوں کا عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کو ایمرجنسی اور گورنر راج کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت جاری کی جائے۔