سہ ملکی ون ڈے سیریز:پاکستان نے انگلینڈکو جیت کیلئے 303 رنزکا ہدف دے دیا
فخر زمان پہلی گیند پر آؤٹ، بابراعظم 34 اور صائم ایوب 8 رنز بنا سکے
فائل فوٹو
سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر فخر زمان گس اٹکنسن کی گیند پر جو روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ صائم ایوب 8 رنز بنا کر 31 کے مجموعی اسکور پر سونی بیکر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، جب ٹیم کا مجموعی اسکور 59 رنز تھا۔ بابراعظم 34 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔