فیصلے عدالتوں میں نہ ہوئے تو سڑکوں پر آئیں گے،محمود خان اچکزئی
آئین کے آرٹیکل 58(2B) کے ذریعے ملک کی چار اسمبلیاں توڑی گئیں۔
فیصلے عدالتوں میں نہ ہوئے تو سڑکوں پر آئیں گے،محمود خان اچکزئی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام فیصلے عدالتوں کے ذریعے ہوں، بصورت دیگر معاملات سڑکوں پر آ سکتے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین بڑی جدوجہد کے بعد تشکیل دیا گیا۔ ان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 58(2B) کے ذریعے ملک کی چار اسمبلیاں توڑی گئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی نہ نواز شریف سے کوئی دشمنی ہے اور نہ ہی آصف علی زرداری سے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود معاملات کو آئینی اور قانونی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔
قائد حزب اختلاف نے فرانس میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکلے اور آگ لگانے کے واقعات بھی ہوئے، تاہم ان کے بقول پولیس نے اب تک کوئی گولی نہیں چلائی۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف بھی پُرامن احتجاج کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کشمکش کا آخری مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔