سہ ملکی ون ڈے سیریز:پاکستان نے انگلینڈکو87 رنز سے دھول چٹا دی
میچ کے ہیرو یاسر عرفات نے 6 وکٹیں لیں اورقیمتی 59 رنز بنائے
فوٹو سوشل میڈیا
راولپنڈی : پاکستان نے ون ڈے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی، میچ کے ہیرو یاسر عرفات نے 6 وکٹیں لیں اورقیمتی 59 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 39ویں اوورز میں 215 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،یوں پاکستان نے یہ میچ 87 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کر لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن نے57، بین ڈکٹ نے 45 اورجو روٹ نے 33 رنز بنائے۔پاکستانی اسپنر عرفات منہاس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر 302 رنز کا مجموعہ سجایا۔ اننگز کی شروعات میں فخر زمان صفر اور صائم ایوب 8 رنز بنا کر جلدی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم نے 34 رنز (52 گیندوں) اور سعد بیگ نے 35 رنز (54 گیندوں) بنا کر ٹیم کے اسکور کو سنبھالا دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3، گٹ ایٹکنسن نے 2 جبکہ ول جیکس، جمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ لی۔
یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔