نئی دہلی، 100 سالہ تاریخی مسجد 6 روز میں خالی کرنے کا نوٹس

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد وزیراعظم نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب واقع ہے

October 20, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ریس کورس کی 100 سال پرانی تاریخی مسجد کو 6 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد وزیراعظم نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب واقع ہے۔

حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے ایک بیان میں کہا کہ کیا مسلم عبادت گاہوں کے ساتھ اب یہی معمول بنتا جا رہا ہے؟ اگر قانونی طور پر تسلیم شدہ مسجد کو بھی تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا تو دوسری مساجد کےلیے کیا ضمانت باقی رہ جاتی ہے؟

ریس کورس مسجد 1977 سے سرکاری گزٹ میں وقف جائیداد کے طور پر درج اور تاریخی ورثے میں شامل ہے، مسجد نئی دلی میونسپل کونسل کے تاریخی ورثے کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

مسجد کے امام مولانا ہارون کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے آئندہ ہفتے مسجد شہید کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔