طلبہ کے ب فارم نمبرز کی نادرا سے تصدیق لازمی،غلطی پر اسکول سربراہ ذمہ دار ہوگا
غلط اندراج کی تصحیح کے لیے نادرا کو ادا کیے جانے والے اخراجات بھی اسکول سربراہ کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔
طلبہ کے ب فارم نمبرز کی نادرا سے تصدیق لازمی،غلطی پر اسکول سربراہ ذمہ دار ہوگا
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے طلبہ کے ب فارم نمبرز کے اندراج اور ان کی درستگی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں، جن کے تحت طلبہ کا ریکارڈ نادرا سے تصدیق کرایا جائے گا۔
محکمے کے مطابق تمام طلبہ کے ب فارم نمبرز کا اندراج اور درستگی دس روز کے اندر مکمل کرنا ہوگی۔ ریکارڈ میں غلط معلومات درج ہونے کی صورت میں متعلقہ اسکول کے سربراہ کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا، جبکہ غلط اندراج کی تصحیح کے لیے نادرا کو ادا کیے جانے والے اخراجات بھی اسکول سربراہ کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی طالب علم کے پاس ب فارم موجود نہیں تو اس صورت میں بچے کے والد کا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کیا جاسکتا ہے۔
محکمے کے مطابق ب فارم نہ ہونے کی بنیاد پر کسی بھی بچے کو اسکول میں داخلے سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔