جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

October 22, 2026 · قومی
جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کے مطالبے پر کل ملک بھر میں پُرامن احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ اس معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات بھی ہوں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں مذاکراتی عمل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات بھی طے پانے کی توقع ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر 23 اکتوبر کو ملک گیر پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔ ان کے مطابق مذاکرات اور احتجاج ساتھ ساتھ جاری رہیں گے، کیونکہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ عوام کو معاشی ریلیف ملے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کا پہیہ رواں رہے۔