گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، ملزم سعد عباسی پر فردِ جرم عائد

مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، جس کے دوران ملزم سعد عباسی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

October 22, 2026 · قومی
گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، ملزم سعد عباسی پر فردِ جرم عائد

گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، ملزم سعد عباسی پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سعد عباسی پر فردِ جرم عائد کر دی، تاہم ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔

مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، جس کے دوران ملزم سعد عباسی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے مقدمے میں ملزم پر فردِ جرم عائد کی، جس پر سعد عباسی نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کا مقدمہ تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج ہے۔ مقدمے کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔