سہ ملکی سیریز،بہن کا موبائل بیچ کر میچ کا ٹکٹ لیا؟ ننھےبچے کا دلچسپ بینر وائرل

میچ کی کمنٹری کے دوران بھی اس بینر کا ذکر ہوا۔ کمنٹیٹر نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون یقیناً سستا ہوگا۔

October 22, 2026 · اسپورٹس
سہ ملکی سیریز،بہن کا موبائل بیچ کر میچ کا ٹکٹ لیا؟ ننھےبچے کا دلچسپ بینر وائرل

سہ ملکی سیریز،بہن کا موبائل بیچ کر میچ کا ٹکٹ لیا؟ ننھےبچے کا دلچسپ بینر وائرل

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں کرکٹ شائقین کا جوش و خروش نمایاں ہے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ اپنی پسندیدہ ٹیموں کو کھیلتے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔

راولپنڈی میں سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران ایک کم عمر شائق نے اپنے منفرد بینر سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ بینر پر درج تھا کہ اس نے میچ کی نشست حاصل کرنے کے لیے اپنی بہن کا موبائل فون فروخت کردیا ہے۔

میچ کی کمنٹری کے دوران بھی اس بینر کا ذکر ہوا۔ کمنٹیٹر نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون یقیناً سستا ہوگا۔

تاہم، بچے کے بینر پر لکھی بات کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی، اس لیے اسے شائق کا دعویٰ ہی سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں شیڈول تھے، جبکہ فائنل سمیت باقی چار میچز لاہور میں کھیلے جانے ہیں۔