کراچی ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 2افراد جھلس کر زخمی

زخمیوں کی شناخت 35 سالہ راجیش اور 30 سالہ فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے

October 22, 2026 · قومی

فائل فوٹو

کراچی: کلفٹن بلاک 5 میں نجی اسکول کے قریب واقع ایک ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں کی شناخت 35 سالہ راجیش اور 30 سالہ فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے۔