حافظ آباد؛ بیٹوں کے ہاتھوں باپ سمیت دو افراد کلہاڑی کے وار سے قتل

حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں زمین کے تنازع پر دوہرا قتل، ملزمان فرار

October 22, 2026 · قومی

فائل فوٹو

حافظ آباد: پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں بیٹوں نے اپنے باپ سمیت دو افراد کو کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا، جبکہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد صدیق کا اپنے بیٹوں کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ قتل ہونے والوں میں محمد صدیق کا دوست نذیر احمد ہنجرا بھی شامل ہے، جو دونوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے ان کے ڈیرے پر آئے ہوئے تھے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او فواد احمد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ڈی پی او فواد احمد کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔