گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ ناکام،فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
گوادر شاہراہ کے قریب ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری،جی او سی خود قیادت کر رہے ہیں
October 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا اور کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تین دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر چار دہشت گرد فورسز کے گھیرے میں ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) خود آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔