پیٹرول1 روپے 60 پیسے فی لٹر سستا،ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپیہ 60 پیسے کمی کے بعد 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 64 پیسے اضافے کے بعد 391 روپے 75 پیسے مقرر

October 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 60 پیسے  کمی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ 64 پیسے اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔

پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپیہ 60 پیسے کمی کے بعد 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 64 پیسے اضافے کے بعد 391 روپے 75 پیسے مقرر کر دی گئی۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 23 اکتوبر کیلئے ہوگا۔