بلوچستان کے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15 کلومیٹر مشرق میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین سے 53 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔

October 23, 2026 · قومی
بلوچستان کے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے علاقے دالبندین اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15 کلومیٹر مشرق میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین سے 53 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے متعلق مزید تفصیلات اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔