کراچی کے گارڈن رامسوامی میں لکڑیوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں۔
کراچی کے گارڈن رامسوامی میں لکڑیوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن رامسوامی میں لکڑیوں کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی تصدیق بھی تاحال نہیں ہوئی۔
ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔