افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے دو اہلکار گرفتار

گرفتار اہلکاروں کی شناخت شہزاد احمد اور آصف بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکار نادرا آفس بہاولپور میں تعینات تھے۔

October 23, 2026 · قومی
افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے دو اہلکار گرفتار

افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے دو اہلکار گرفتار

بہاولپور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں کی شناخت شہزاد احمد اور آصف بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکار نادرا آفس بہاولپور میں تعینات تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف نادرا آرڈیننس اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ملتان زون کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد گرفتار اہلکاروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔