ملتان میں غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی، 16 بچے منتقل
بچوں کی منتقلی کے بعد یتیم خانے کی دونوں عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں
ملتان میں غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی، 16 بچے منتقل
ملتان میں غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 بچوں کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر بچوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانے میں زیرکفالت بچوں کی منتقلی اور ورثا کے حوالے کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران 16 بچوں کو شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا، جبکہ باقی بچوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا۔
بیورو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی منتقلی کے بعد یتیم خانے کی دونوں عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں۔ یتیم خانے کی رجسٹریشن کے لیے دی گئی درخواست پہلے ہی مسترد کی جاچکی تھی۔
حکام کے مطابق یتیم خانہ چلانے والی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔