کراچی سے روانہ ہونے والی مزید 6 پروازیں منسوخ
مسافر ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ صورتحال معلوم کر لیں۔
کراچی سے روانہ ہونے والی مزید 6 پروازیں منسوخ
کراچی: تکنیکی وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی مزید چھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں اندرون ملک کی چار اور بیرون ملک جانے والی دو پروازیں شامل ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ایئرویز کی پرواز ای وائے 293، کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 اور کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے ملتان جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 330، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 اور کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ صورتحال معلوم کر لیں۔