راولپنڈی میں دو خواتین قتل، گھر سے لاشیں برآمد
یہ واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا، جہاں گھر سے ملنے والی دونوں خواتین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی
راولپنڈی میں دو خواتین قتل، گھر سے لاشیں برآمد
راولپنڈی کے علاقے قریشی آباد میں ایک گھر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا، جہاں گھر سے ملنے والی دونوں خواتین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خواتین کی عمریں تقریباً 30 اور 35 سال ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ بعد ازاں دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور خواتین کی شناخت سمیت دیگر حقائق معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔