ریپ کے ایک مقدمے میں متاثرہ لڑکی کو کروڑوں روپے کی پیشکش کی گئی ، مریم نواز کا اہم انکشاف
یہ الزام بھی سامنے آیا کہ ملزم کو ضمانت دینے والے جج کو بھی رشوت دی گئی تھی، ایکس پر بیان
فائل فوٹو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انکشاف کیا کہ ریپ کے ایک حالیہ مقدمے میں انکشاف ہوا کہ ملزم کے امیر خاندان نے مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کو الزامات واپس لینے کے بدلے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ریپ کے ایک حالیہ مقدمے میں انکشاف ہوا کہ ملزم کے امیر خاندان نے مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کو الزامات واپس لینے کے بدلے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی، حالانکہ اس کا بیان پہلے ہی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا جا چکا تھا۔
In a recent rape case, it was revealed that the accused’s wealthy family allegedly offered 1.5–2 crore to the victim in exchange for withdrawing her allegations, despite her statement already having been recorded under Section 164. It was further alleged that the judge who…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 23, 2026
مریم نواز نے کہا کہ یہ الزام بھی سامنے آیا کہ ملزم کو ضمانت دینے والے جج کو بھی رشوت دی گئی تھی، اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ انصاف کے نظام کی شفافیت اور دیانت داری پر انتہائی تشویش ناک سوالات اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ریپ کا شکار ہونے والی خواتین کس طرح مالی دباؤ اور بااثر لوگوں کے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نشانہ بن سکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں ایسے مقدمات پر گہری نظر رکھنا جاری رکھوں گی تاکہ کوئی بھی ریپسٹ یا مجرم محض دولت، اثر و رسوخ یا تعلقات کی بنیاد پر قانون کی گرفت سے بچ نہ سکے، انصاف کبھی فروخت نہیں ہونا چاہیے اور قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہونا چاہیے۔