وزیرآباد : ڈمپر اور رکشے میں تصادم سے ماں بیٹی جاں بحق، 4 افراد زخمی
ماں اور کمسن بیٹی کےجاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی
فائل فوٹو
وزیر آباد : ڈمپر اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ماں اور 5 سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ فروٹ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت میں آنے والے ڈمپر نے رکشے کو ٹرک مار دی جس کے نتیجے میں ماں اور اس کی 5 سالہ بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے ہر اہلکار فوری جائے حادثے پر پہنچ گئے جنہوں نے مرنے والی ماں بیٹی اور زخمی ہو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 40 سالہ عالیہ، 8 سالہ نوری، 12 سالہ فرزانہ اور 25 سالہ سلطان شامل ہیں، حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حادثے کے نتیجے میں ماں اور کمسن بیٹی کےجاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ریسکیو کارروائی کی گئی۔