مجھے پارلیمانی گروپ سے نکالا نہیں گیا، احتجاجاً خود چھوڑا ہے، مشال یوسفزئی
سوال پوچھنے کے انداز پر صحافیوں سے الجھ پڑیں، کچھ لوگ پلانٹڈ ہوتے ہیں جن کی اپنی سیلف ریسپیکٹ نہیں ہوتی، مشال یوسفزئی کا موقف
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشال یوسفزئی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں یہ کہا جا رہا تھا کہ انہیں پارلیمانی پارٹی کے گروپ سے نکالا نہیں گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی کے نکالنے پر نہیں بلکہ احتجاجاً خود واٹس ایپ گروپس چھوڑے ہیں۔
مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے پلیٹ فارمز پر مسلسل مطالبات کے باوجود پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا اور نہ ہی زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی واضح حکمت عملی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان، ان کیش ہمالیہ فیملی اور کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گی، اور جب تک عمران خان تک رسائی کا کوئی باقاعدہ لائحہ عمل طے نہیں کیا جاتا، وہ اس صورتحال کا حصہ نہیں بنیں گی۔
اس دوران ایک سوال پر مشال یوسفزئی صحافیوں سے الجھ پڑیں اور کہاکہ کچھ لوگ باقاعدہ پلانٹ ہو کر آتے ہیں جن کا مقصد صرف مخصوص سوالات پوچھنا ہوتا ہے اور ایسے افراد میں اپنی عزتِ نفس کا خیال بھی نہیں رہتا۔ انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کے حقوق اور دیگر اہم قومی امور پر بات کرنے کے بجائے متنازع چیزوں کو ہوا دیتے ہیں۔