پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اہم عہدے کس کے پاس رہیں گے، بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
جنید اکبر صوبائی صدر برقرار، نورالحق قادری اجلاسوں کی صدارت جبکہ علی اصغر خان تنظیمی امور دیکھیں گے
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری، جنید اکبر خان صوبائی صدر برقرار رہیں گے جبکہ موجودہ تنظیمی ڈھانچے میں تاحکم ثانی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے صوبے کے موجودہ حالات کے پیش نظر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنید اکبر خان بدستور صوبائی صدر رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنید اکبر خان کی عدم موجودگی میں سینیٹر نورالحق قادری پارٹی اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور پارٹی آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان اس دوران تمام تنظیمی امور کی مجموعی نگرانی کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی کے موجودہ تنظیمی ڈھانچے میں تاحکم ثانی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔