کوئٹہ،پود گلی چوک کے قریب فائرنگ،تین افراد جاں بحق،ملزمان فرار
فائرنگ کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں
کوئٹہ،پود گلی چوک کے قریب فائرنگ،تین افراد جاں بحق،ملزمان فرار
فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پود گلی چوک کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
تاحال فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔