پانچ روزہ گراوٹ ختم، سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ
24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے
پانچ روزہ گراوٹ ختم، سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ
مسلسل 5 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگیا
کراچی: ملک میں مسلسل پانچ روز تک قیمتوں میں کمی کے بعد سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1201 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس نرخ 14 ڈالر بڑھ کر 4009 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 878 روپے ہوگئی۔