کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے

پولیس کے حوالے کی جانے والی اے پی سیز میں 6 ضرب حیدر جبکہ 2 ڈریگون کلاس اے پی سیز شامل

October 26, 2026 · قومی
جدید اے پی سیز ہنگامی حالات اور دورانِ آپریشنز جوانوں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنائیں گی

جدید اے پی سیز ہنگامی حالات اور دورانِ آپریشنز جوانوں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنائیں گی

انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے تمام اے پی سیز اور ایمبولینسز کا خصوصی معائنہ کیا اور ان کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی، بعدازاں انہوں نے گاڑیوں کی چابیاں متعلقہ اعلیٰ افسران کے حوالے کیں۔

سنٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس کے حوالے کی جانے والی اے پی سیز میں 6 ضرب حیدر جبکہ 2 ڈریگون کلاس اے پی سیز شامل ہیں۔

اس موقع پر آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ جدید اے پی سیز ہنگامی حالات اور دورانِ آپریشنز جوانوں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو ہر قسم کے طبی آلات اور ضروریات سے لیس جدید ایمبولینسز فراہم کر رہے ہیں تاکہ فیلڈ میں زخمی ہونے والے جوانوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال پہنچانا آسان ہو سکے۔