پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

اس دن کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے کو اجاگر کرنا ہے۔

October 27, 2026 · قومی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری آج 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اس دن کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے کو اجاگر کرنا ہے۔

کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔ ان کے مطابق 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج کی سری نگر میں آمد اور اس کے بعد کشمیر پر کنٹرول کے خلاف یہ دن احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں آباد کشمیری برادری بھی ریلیوں اور احتجاجی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے مطالبات پیش کرے گی۔

ان سرگرمیوں کے ذریعے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔

دوسری جانب مظفرآباد میں یوم سیاہ کے سلسلے میں شاہراہِ سری نگر پر کنٹرول لائن کی جانب مارچ کیا جائے گا۔ مارچ کے شرکا ہٹیاں بالا، ضلع جہلم ویلی میں بھارت کے خلاف احتجاج بھی کریں گے۔