جنوبی وزیرستان کی مسجد میں نماز کے دوران مبینہ ڈرون حملے، چار افراد زخمی
جنوبی وزیرستان میں مسجد پر مبینہ ڈرون حملے، فائرنگ اور گولہ باری سے علاقے میں خوف و ہراس
October 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو
ڈیرہ اسماعیل خان: جنوبی وزیرستان کی کراچ خیل مسجد میں نماز کے دوران مبینہ ڈرون یا کواڈ کاپٹر حملوں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جبکہ علاقے میں مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ پیر کی شام نماز کے دوران پیش آیا۔ زخمیوں میں ولی مت خان ولد مشال خان، صدام حسین ولد لعل گل، سعید ولد میر عباس اور قاری حسین ولد میر عباس شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کے باعث زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مسلسل مبینہ ڈرون یا کواڈ کاپٹر حملوں، مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ کی آوازوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں محصور رہے