راجہ ناصر عباس تحریک انصاف کے اراکین پر برس پڑے،خاموشی پر سوالات اٹھا دیے
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے سوالات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی خاموشی اور پٹیشن دائر نہ کرنے پر تنقید
فائل فوٹو
اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت گرائے جانے کے بعد پارٹی کے بولنے والے رہنما کہاں ہیں اور وہ آواز کیوں نہیں اٹھا رہے۔
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ عمران خان کی بہنیں خاموش رہیں اور کچھ نہ بولیں، لیکن اب جب خیبر پختونخوا میں حکومت گرادی گئی ہے تو پارٹی کے رہنما خاموش کیوں ہیں؟ وہ کیوں آواز نہیں اٹھاتے اور جاکر پٹیشن دائر کیوں نہیں کرتے؟
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی لاپتہ ہیں اور کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ سہیل آفریدی کی رہائی اور صوبائی اسمبلی کے اپنے اسپیکر کے لیے پارٹی کے لوگ کیوں نہیں بولتے؟
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پارٹی کو اس معاملے پر آگے آنا چاہیے اور پٹیشن دائر کرنی چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پارٹی کے یہ تمام لوگ کیوں نہیں جاتے، جبکہ سب خاموش ہیں۔