پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل 2 روپے 25 پیسے مہنگا

پٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی , ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لٹر ہو گئی

October 28, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید 2 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 07 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 28 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔