حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے کمی کردی، ڈیزل سوا 2 روپے مہنگا

اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا-پیٹرول ریلیف اسکیم جاری

October 28, 2026 · اہم خبریں
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے کمی کردی، ڈیزل سوا 2 روپے مہنگا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے کمی کردی، ڈیزل سوا 2 روپے مہنگا

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 28 اکتوبر 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

دستاویز کے مطابق اوگرا نے یہ قیمتیں وفاقی حکومت کے پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت مقرر کی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں یہ ردوبدل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کے لیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کے لیے شہری اپنے موبائل فون سے شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کا نمبر درج کرکے مخصوص طریقہ کار کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔