پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، پارٹی کا احتجاج
گورنر راج کے نفاذ کے بعد سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے نام پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں، کارکنوں اور اراکین اسمبلی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پارٹی کا مؤقف
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، پارٹی کا احتجاج
پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر اور رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کی کراڑ میں واقع رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری کی جانب سے چھاپے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
پی ٹی آئی کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئے۔ پارٹی نے اس کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری کا حملہ سیڑھی لگا کر گھر میں گھسے۔۔
دہشتگری بہانہ پی ٹی آئی نشانہ جب سے گورنر راج لگا ہے کسی ایک دہشتگرد کے پیچھے نہیں گئے پی ٹی آئی عہدیداران، کارکنان اور ممبران اسمبلی کے اغواء، گرفتاریاں اور چادر چاردیواری… pic.twitter.com/Suz8soAg5r— PTI (@PTIofficial) October 28, 2026
پارٹی کا مؤقف ہے کہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے نام پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں، کارکنوں اور اراکین اسمبلی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان اقدامات کے ذریعے اس کے رہنماؤں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دستیاب ویڈیو فوٹیج میں رات کے وقت پولیس کی گاڑیاں اور جائے وقوعہ پر سرگرمیاں دکھائی دیتی ہیں۔ تاہم چھاپے کی وجوہات، پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی اور اس حوالے سے سرکاری مؤقف کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔