ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر بڑے حملے کی تیاری، خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا
ایرانی جوہری تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر بڑے حملے کی تیاری، خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے کئی خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر بڑے حملے کے امکان پر غور کر رہے ہیں، جس میں ایرانی جوہری تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم، حملے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی فوج ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کا ایک اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تیاریوں میں اضافے کے تحت ایک اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کا جنگی گروپ اور میرینز کا دستہ بھی خطے میں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
امریکی انتخابات کے بعد ممکنہ فوجی کارروائی کی اطلاعات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔