جھانیاں چوک کے قریب بارات میں شامل گاڑی حادثے کا شکار، دو نوجوان جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشیں ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی منتقل کی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں

November 28, 2026 · قومی
جھانیاں چوک کے قریب بارات میں شامل گاڑی حادثے کا شکار، دو نوجوان جاں بحق

جھانیاں چوک کے قریب بارات میں شامل گاڑی حادثے کا شکار، دو نوجوان جاں بحق

ہری پور(یاورحیات)جھانیاں چوک کے قریب بارات میں شامل ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہو گئے

پولیس کےمطابق راولپنڈی سے بارات ٹوپی جا رہی تھی کہ جھانیاں چوک کے قریب بارات میں شامل ایک گاڑی مبینہ طور پر تیز رفتاری اور بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں محمد آفاق ولد عبدالجلیل سکنہ ڈھوک رتہ اور سیف اللہ ولد عمران موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوئےجبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان چچا زاد بھائی تھے،

جن کی عمریں بالترتیب 21 اور 16 سال بتائی گئی ہیں۔ حادثے کے بعد دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی منتقل کی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی