اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کا گھر اہلخانہ کو نکال کر سیل،بیٹا گرفتار
شہباز شریف حکومت نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کا گھر اہلخانہ کو نکال کر سیل بیٹا گرفتار
اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کو اہل خانہ کو گھر سے باہر نکالنے کے بعد سیل کردیا گیا، جبکہ ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔
جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ کو گھر سے نکال کر رہائش گاہ کو سیل کیا، جس کے بعد اہل خانہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔
ترجمان جے یو آئی نے حکومتی کارروائی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف حکومت نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشتعال میں نہ آئیں اور صبر و تحمل سے حالات کا مقابلہ کریں۔ کارکن پارٹی قیادت کی آئندہ ہدایات کا انتظار کریں۔