بلوچستان میں شوہر کی فائرنگ، بیوی اور تین بچے جاں بحق
واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس
October 28, 2026 · قومی
بلوچستان میں شوہر کی فائرنگ، بیوی اور تین بچے جاں بحق
بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شبیر احمد نامی شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی نسرین، پانچ سالہ بیٹے ضمیر اور تین ماہ کی جڑواں بیٹیوں نفیسہ اور علیزہ کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے چاروں لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کردیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔