بہاولپور میں پیٹرول پمپ سے ہزاروں روپے کا ایندھن لے کر دو افراد فرار

ملزمان نے گاڑی میں 11 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوایا، جبکہ دو کینوں میں 54 ہزار روپے مالیت کا ڈیزل بھی بھروایا اور رقم ادا کیے بغیر موقع سے نکل گئے

October 28, 2026 · قومی
بہاولپور میں پیٹرول پمپ سے ہزاروں روپے کا ایندھن لے کر دو افراد فرار

بہاولپور میں پیٹرول پمپ سے ہزاروں روپے کا ایندھن لے کر دو افراد فرار

بہاولپور کے نواحی علاقے نور پور نورنگا میں پیٹرول پمپ پر واردات کا واقعہ پیش آیا، جہاں دو افراد ہزاروں روپے مالیت کا پیٹرول اور ڈیزل ڈلوا کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی میں 11 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوایا، جبکہ دو کینوں میں 54 ہزار روپے مالیت کا ڈیزل بھی بھروایا اور رقم ادا کیے بغیر موقع سے نکل گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے، جس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔