قصور میں زہریلی کھیر نے تین بھائیوں کی جان لے لی

متاثرہ پانچوں افراد کا تعلق محمود خانیکے سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ آصف، 25 سالہ ناظم اور 15 سالہ امانت شامل ہیں۔

October 28, 2026 · قومی
قصور میں زہریلی کھیر نے تین بھائیوں کی جان لے لی

قصور میں زہریلی کھیر نے تین بھائیوں کی جان لے لی

قصور کے علاقے کنگن پور میں زہریلی کھیر کھانے سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متاثرہ پانچوں افراد کا تعلق محمود خانیکے سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ آصف، 25 سالہ ناظم اور 15 سالہ امانت شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ناظم علی گزشتہ روز دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ آصف اور امانت آج اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

واقعے میں گھر کے سربراہ قاسم علی اور ان کی اہلیہ حسنہ بی بی بھی زہریلی کھیر کھانے سے متاثر ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔