وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات

مال بردار ٹرینوں کی خدمات بہتر بنانے اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔

October 28, 2026 · قومی
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعظم کو محکمے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور ریلوے کے نظام میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مال بردار ٹرینوں کی خدمات بہتر بنانے اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریل کے سفر کو محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریلوے میں شفافیت، اصلاحات اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور اس میں مؤثر اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔