سکھر میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکا،2 افراد جاں بحق،3 زخمی
زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا جا رہا ہے۔
October 28, 2026 · قومی
سکھر میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکا،2 افراد جاں بحق،3 زخمی
سکھر میں روہڑی انٹرچینج کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کی شدت کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔