اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کا ہولناک تصادم، 39 افراد ہلاک
حادثے کے بعد متاثرہ روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی اور مختلف اسٹیشنوں پر ٹرینیں روک دی گئیں
اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کا تصادم، کم از کم 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی
اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 39 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ اسپین کے صوبے ٹولیڈو میں میڈرڈ اور اندلس کے درمیان چلنے والی تیز رفتار ریلوے لائن پر پیش آیا، جہاں رینفے اور ایریو کمپنیوں کی ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے نتیجے میں متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ بعض بوگیوں کے کھائی میں گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
علاقائی حکومت کی ترجمان ایستھر پادیّا کے مطابق حادثے میں اب تک کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ریلوے آپریٹر اڈیف کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی اور مختلف اسٹیشنوں پر ٹرینیں روک دی گئیں۔
اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کا ہولناک تصادم، 39 افراد ہلاک
مزید تفصیل https://t.co/LkT2EINVYg pic.twitter.com/u4qE51mGxg
— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) October 28, 2026
ہسپانوی ایمرجنسی سروسز نے امدادی کارروائیوں کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، تین ہیلی کاپٹر اور دو موبائل انتہائی نگہداشت یونٹس سمیت متعدد وسائل تعینات کر دیے ہیں۔ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو نکالنے اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔