اپوزیشن مذاکرات کی میز پر نہیں لوٹے گی تو معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل نہ ہوئے تو اپوزیشن اسی طرح مائنس ہوتی رہے گی
October 28, 2026 · قومی
فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جب تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گی، معاملات حل نہیں ہوں گے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل نہ ہوئے تو اپوزیشن اسی طرح مائنس ہوتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے۔