ایران سے مذاکرات کی بحالی کی کوشش، جے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط

مریکی نائب صدر نے ٹرمپ کی ہدایت پر ایرانی رہنما کو خط لکھا، جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

October 29, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
ایران سے مذاکرات کی بحالی کی کوشش، جے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط

ایران سے مذاکرات کی بحالی کی کوشش، جے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط

امریکہ اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کو خط ارسال کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جے ڈی وینس نے یہ خط امن مذاکرات کی بحالی کے مقصد سے لکھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایرانی رہنما کو خط لکھا، جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

محسن رضائی ایران کی اہم شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور وہ ماضی میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے طویل عرصے تک کمانڈر رہ چکے ہیں۔

ایک جانب امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کی دھمکیاں سامنے آ رہی ہیں، تو دوسری جانب امریکی نائب صدر کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے کی اطلاعات سفارتی کوششوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔

تاہم خط کے مکمل متن، اس میں پیش کی گئی تجاویز اور ایرانی قیادت کے ردعمل سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔