ریاست مخالف مواد کا مقدمہ، اقرار الحسن کی ضمانت کی درخواست خارج
مقدمے کی سماعت سیشن عدالت شرقی کراچی میں ہوئی، جہاں عدالت نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
ریاست مخالف مواد کا مقدمہ، اقرار الحسن کی ضمانت کی درخواست خارج
کراچی: اینکر پرسن اقرار الحسن کو ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں ایک اور عدالتی ریلیف نہ مل سکا، سیشن عدالت شرقی کراچی نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
مقدمے کی سماعت سیشن عدالت شرقی کراچی میں ہوئی، جہاں عدالت نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
اس سے قبل مجسٹریٹ کی عدالت بھی اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی تھی، جس کے بعد انہوں نے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔
واضح رہے کہ اقرار الحسن اس مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ مقدمے کی مزید کارروائی عدالتی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھے گی۔