طائف میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے
مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔سعودی محکمہ موسمیات
طائف میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے
سعودی عرب کے شہر طائف میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
طائف اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ شہریوں نے بارش کے بعد بدلتے موسم اور ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اٹھایا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔