معروف گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی چوری، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس، رپورٹ طلب
گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام
معروف گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی چوری، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس، رپورٹ طلب
کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ اور فنکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادرآباد چار مینار سے چوری ہوگئی، جس کا وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ کو واقعے کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے۔
پولیس حکام کے مطابق گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ فنکار اور آرٹسٹ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ حمیرہ چنا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انہیں افسوس ہے اور گاڑی کی بازیابی سمیت ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔